ADVERTISEMENT
اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز):جمعیت علماء اسلام(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہپاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہواتو ایٹم بم استعمال کیا جائیگا،لیکن اس حد تک جانے کی کوشش نہیں ہے،کشمیر پر بھارت بات نہ سنے تو عالمی فورم پر جانا چاہیے،بھارت مسئلہ کشمیر پر مسلسل راہ فراراختیار کررہاہے۔
انہوں نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک فوجی ٹکراؤ کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں۔اگر پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا گیا تو پھر ایٹم بم سجانے کیلئے نہیں بنایا۔لیکن ہمیں اس حد تک نہیں جانا چاہیے۔
Discussion about this post