کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) اسلامی جمعیت طلباء نے عزم ہمارا پاکستان مہم کے نام پر ضلع سوات میں عملی آغاز کر دیا اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلباء گورنمنٹ ڈگری کالج کبل کے طلباء کے لئے ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا تقریب کے مہمان خصو صی اسلامی جمعیت طلباء ملاکنڈ ڈویژن کے نا ظم افتخار حسین تھے ، اس کے علا وہ ضلعی نا ظم ذکریا پرنسپل ڈگری کا لج کریم اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب میں افتخار حسین نے کہا کہ نئے طلباء کو خوش آمدید کہنا اسلامی جمعیت طلبا ء کے ایک خوبصور ت روایت ہے جمعیت واحد ملک گیر طلباء تنظیم ہے جو اپنے وطن کے طلباء کے اندر حُب الوطنی کے تصور کو اُجا گر کر تے ہیں عزم ہما را پاکستان مہم اس سلسلے کہ ایک بہترین مثال ہے انہوں نے طلباء کو بہترین الفاظ میں خوش آمدید کہا تقریب سے پرنسپل ڈگری کالج کبل کریم اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء ڈسپلن کا خیال رکھیں طلباء اگر اچھا طالب علم بن جائے تو وہ دوسروں کو بھی اچھے تربیت دے سکتے ہیں ، جھوٹ سے پرہیز ہونا چائیے طلباء تمام تر توجہ اپنے تعلیم پر دیں سیاسی سر گرمیاں تعلیمی اداروں میں نہ ہونا بہتر اقدام ہے معاشرہ میں تعلیم بہت اہمیت کا حا مل ہو تا ہے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اگر آپ لو گوں نے تعلیم پر خصو صی توجہ نہ دیا تو آپ اپنے آپ پر والدین پر اور ملک پر ظلم کرنے کے مترادف ہو گی پروگرام کے آخر میں ہفتہ تکریم اسا تذہ کے حوالے پرنسپل ڈگری کالج کبل کو گلدستہ پیش کیا گیا۔
Discussion about this post