ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) خوازہ خیلہ کے بھرے کے بازار میں نوجوان نے 22سال بعد اپنے باپ کے قاتل کو قتل کریا ، ڈی ایس پی خوازہ خیلہ باچا حضرت کے مطابق خوازہ خیلہ بازار میں بشام روڈ پر موجود پینسٹھ سالہ محمد درویش ولد مونجا خان سکنہ گیشاڑ شالپین کو ملزم محمد زمین ولد طالع مند سکنہ ٹیٹا بٹ نے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا ، تاہم پولیس نے تعاقب کرکے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کردیا ، پولیس کے مطابق مقتول نے بائیس سال قبل ملزم کے والد کو قتل کیا تھا جس پر ملزم نے موقع پا کر اپنے باپ کا بدلہ لیا ہے ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Discussion about this post