سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) صوابی سے تعلق رکھنے والی بیوہ خاتون سمیرا بی بی نے کہا ہے کہ مدین میں اسکا بیٹا دریا میں گرا نہیں بلکہ سسرانیوں نے اغواء کرکے غائب کردیا ہے ، مجھے میرا بیٹا زندہ سلامت چاہیے ، میرے بیٹے طارق کا بیوی بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگا نا سراسر ڈرامہ ہے ، بیوی سمیت 3 افراد کی گرفتاری کے باوجود پولیس ان کی طرف داری کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار سمیرا بی بی نے اپنے بھائی نورزادہ ، بچوں خالدہ ، نازیہ گل اور عمران کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا ، انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر کو میرا بیٹا طارق اپنی بیوی مسماۃ فاطمہ کو سمبٹ اسکی بہن کی شادی کیلئے لایا جہاں پر اس کے سسرانیوں نے یہ ڈرامہ رچایا کہ اسکی بیوی فاطمہ دریا ئے سوات میں گرنے پر اس نے بیوی کو بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگا کرلاپتہ ہوگیا ہے جبکہ اسکی بیوی زندہ بچ گئی جو سراسر ڈرامہ ہے ، انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے طارق کو اسکی بیوی فاطمہ ، بھائی نواب شیر اور بہنوئی عزیز نے اغواء کرکے غائب کر دیا ہے ، اور اب قتل کا ڈرامہ رچایا ہے ، انہوں نے کہا کہ مدین پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے لیکن پولیس طرف داری کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملزمان گرفتارہوئے ہیں اور انہیں جیل بھیجوادیا گیا ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے بیٹے کو بازیاب کراکر انصاف دلایا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ، انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ طارق کے سسرانیوں نے ہمارے گھر سے جہیز کا سارا سامان بھی چوری کرکے سوات لائے ہیں ۔
Discussion about this post