کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) نیک پی خیل نہر صفائی عملہ ڈیو ٹی سے غیر حا ضری اور کام پر توجہ نہ دینے پر پیش آیا عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق نیک پی خیل نہر کی صفائی کا خیال رکھنے والا عملہ اکثر ڈیو ٹی سے غائب ہو کر کبل چوک کے مختلف دکانوں میں اپنا ٹائم پاس کر کے ڈیو ٹی ٹائم ختم ہونے پر گھروں کو واپس جا رہے ہیں جس کی وجہ سے نہر کی صفائی نہ ہونے کے برابر ہے علیگرامہ نہر کا واقعہ بھی نہر صفائی نہ ہونے کے وجہ سے پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔عوامی حلقوں نے DCسوات سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کر کے ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں سخت سزا دی جائے ادھر نیک پی خیل نہر پرکام کرنے والوں اہلکاروں نے اپنا موقف یہ اختیار کیا ہے کہ نہر صفائی کرنا ہمارا کام نہیں بلکہ ٹھیکہ دار کا کام کرنا ہے ہمارا کام صرف نہر کی نگرانی کرنا ہے تاکہ کوئی بھی شخص نہر کے آس پاس غیر قا نونی آبادی یا نہر کے زمین پر قبضہ نہ کریں جس کے لئے ہر اہلکار کو 9ہزار کا رقبہ دی گئی ہے تاکہ وہ اس کی نگرانی کریں۔
نیک پی خیل نہر علیگرامہ کے مقام پر ٹوٹنے کے واقعہ کے تحقیقات کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات نے اسسٹنٹ کمشنر کبل حمید علی کے سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی نہر نیک پی خیل جو گذشتہ روز علیگرامہ کے مقام پر ٹوٹ گیا تھا جس کے وجہ سے نا صرف مقامی لوگ متا ثر ہوئے بلکہ مین سڑک پر بھی پانی آنے سے ہزاروں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور درجنوں گھروں میں پانی داخل ہو گئے تھے ذرائع کے مطابق جس پر ڈپٹی کمشنر سوات نے نو ٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حمید علی کے سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔ کمیٹی واقع کے مکمل انکوائری کرکے تحقیقات مکمل ہونے کے بعدرپورٹ DCسوات کو پیش کرینگے۔
پشتو زبان کے معروف شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی دار فانی سے کوچ کر گئے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پشتو زبان کے معروف شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی دار فانی سے کوچ کر گئے،...
Read more
Discussion about this post