سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر میں رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ، مینگورہ پولیس نے 16سالہ بینہ جیب کتر کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ، ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کے مطابق چار روز قبل رنگ محلہ کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور فضل رحیم سکنہ رشہ گٹہ کو چاقو کے وار سے قتل کیا گیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، سولہ سالہ مبینہ جیب کترے محمد فاروق ولد عبدالسلام سکنہ مرغزار ٹاؤن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملز م نے پولیس کو بتا یا کہ مقتول نے اسے پیسے بٹورنے کے بعد تعاقب کرکے پکڑ لیا ، تو جیب کتر ے نے گلو خلاصی کے لئے اس پر چاقو سے کندھے پر وار کرنا چاہا اتفا قاً گلے پر لگ گیا ، پولیس نے موقع کے دو گواہان کے بھی بیانات قلمبند کردیئے ہیں ۔
Discussion about this post