راولپنڈی(زمونگ سوات آن لائن نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ کراس بارڈر فائرنگ شروع ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنزنے فون پر بات کی تھی، بھارت نے لائن آف کنٹرول لائن پرسیزفائرکی خلاف ورزی کرکے کشیدگی بڑھائی،سرجیکل سٹرائیکس کاجھوٹادعویٰ کرنے کے بعداسے ثابت کر ناپیچیدہ ہوچکا ہے،بھارتی فائرنگ سے دوپاکستانی فوجی شہید،9فوجی اور8سویلین زخمی ہوئے، بھارت کابھی جانی نقصان ہوا جسے چھپایاجارہاہے،پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کے تعلقات کاخواہاں ہے،پاکستان اوربھارت کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن سمیت تمام مواصلاتی چینل کھلے ہیں،پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ باقی نہیں رہی،2014ء میں امن مذاکرات ناکام ہونے پرطالبان اوردیگرمسلح گروپوں کیخلاف آپریشن شروع کیاگیا، آپریشن میں اب تک تقریباً 3500 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ، 992 ٹھکانے تباہ کئے گئے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 546 اہلکار شہید ہوئے ، 2285 زخمی ہوئے،فوجی عدالتوں سے 107 دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی گئی،قانونی مراحل کی تکمیل پر12مجرموں کوپھانسی دی جاچکی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے چینی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جس نے 2003 کے سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے کشیدگی بڑھائی۔ بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی اور چند گھنٹے بعد انہوں نے سرجیکل اسٹرائیکس کا جھوٹا دعویٰ کر دیا۔
Discussion about this post