مینگورہ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ ڈگری کالج مدین میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ کیمپ منعقد ہوا جس میں درجنوں طلباء نے اپنا قیمتی خون الفجر فاونڈیشن کو عطیہ کئے ۔ بلڈ کیمپ کے موقع پرالفجر فاؤنڈیشن کے رحمن علی ساحل نے طلباء کو تھیلیسیمیا مریضوں کی تکلیف اور ان کیلئے خون عطیہ کرنے کے اہمیت بیان کی اس موقع پر کالج پرنسپل عارف اللہ نے طلبا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نبی مہروبان حضرت محمدؐکے امتی ہے اور اس نے اپنی امت پردکھی انسانیت کی خدمت کرنے پر زور دیا ہے۔ لہذا بحیثیت مسلمان اور اچھے انسان ہم پر لازم ہے کہ ہر دکھ وتکلیف میں مبتلا انسانوں کی مصیبت دور کرنے اور ان کا خد مت ہم سب پر فرض ہیں۔ انھوں نے نوجوانوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک قطرہ خون عطیہ کرنے سے ایک پھول جیسے بچے کے قیمتی جان بچ سکتی ہے ان کی تکلیف اگر ختم نہیں تو کم ضرور کر سکتی ہے ۔لہذا تھیلیسیمیامیں مبتلا بچوں کیلئے نوجوان خون عطیہ کرنے میں دریغ نہ کریں ۔
Discussion about this post