کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسلر کبل کا اجلاس علیگرامہ کے مقام پر نہر ٹوٹنے کے تحقیقات پانچ رکنی کمیٹی میں تحصیل کونسلر کو شامل کرنے ممبران کے فنڈز کے بقا یا جات دینے کے حوالے تحصیل کبل میں سبزی منڈی بنانے اور دیگر مسائل و مشکلات پر خوب بحث ہوئے کئی قراردادیں پیش کرنے کے بعد منظور کر لی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کونسل کبل میں ایک اجلاس زیر صدار اسپیکر حنیف خان ہوا جس میں تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، AACسید قا در ، TMOنثار خان کے علاوہ ممبران سمیت دو خواتین ممبر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ تحصیل کبل میں سبزی منڈی قانون کے تمام تقا ضے پورے کرنے کے بعد قائم کیا جائے غیر قانونی سبزی منڈی چلانے کے ہر گز اجازت نہیں ہو گی کونسل میں مختلف قرار دادیں پاس کی گئی جس میں کہا گیا کہ نہر نیک پی خیل کی صفائی کے لئے ہر سال فنڈز ریلیز ہو تے ہیں لیکن صفائی نہ ہونے کی وجہ سے علیگرامہ کی طرح مختلف قسم کی واقعات پیش آجاتے ہیں اس کا مکمل تحقیقات کیا جائے پانچ رکنی کمیٹی میں تحصیل کونسلر کو شامل کیا جائے لوکل گورنمنٹ تحصیل کونسل کو اجازت دے کہ TMAمیں صفائی عملے کی کمی کو پورا کر کے مزید بھر تیاں کریں تحصیل کونسلر کو بجلی کی مد میں کام کرنے کا اختیار دیاجائے جیسے قراردادیں پاس کی اجلاس میں ممبران کے ترقیاتی کاموں کی مد میں دی گئی فنڈز کی بقا یا جات دینے کے حوالے بھی بحث کی گئی انہوں نے تحصیل انتظامیہ کی طرف سے بے جا جر مانوں پر بحث کر تے ہوئے کہا کہ ACکبل جر مانے لگانے والوں سے پو چھے کہ کس وجہ اور کیوں جرمانہ کیا جا رہا ہے جن ٹھیکداروں نے ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد بورڈ نہیں لگا یا تو فنڈز نہیں ملے گا ممبران نے اپنے اپنے علا قوں میں صفائی نہ ہونے اور دیگر مختلف قسم کے مسائل و مشکلا ت پر بحث کی ڈا کٹر لطف اللہ نے تحصیل انتظامیہ میں نائب کورٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
Discussion about this post