کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)کبل میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کے خلاف مچھلیوں کے شکاری تحصیل نا ظم کے دفتر پہنچ گئے تمام مطالبات تحصیل نا ظم کے سامنے رکھ دی دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ جرمانے بند نہ کی گئی تو شدید احتجاج پر مجبور ہونگے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ ابا خیل سے تعلق رکھنے والے مچھلیوں کی شکاری سید کریم ، اکبر حسین ، علی اکبر ، صا ح ب زادہ، ظفر علی ، بخت شیر وان ، میاں علیم جان ، محمد رحیم ، محمد کریم ، فضل وہاب ، نور محمد ، ظفر اقبال ، اسحاق اور دیگر با چا زادہ سمیت مذکورہ افراد نے تحصیل نا ظم رحمت علی سے ملا قات کی ہم نے مچھلیوں کی قانونی شکار کے لئے اپنے اپنے لئے لائسنس حا صل کر لی ہے اور کبھی کبھی دریا ئے سوات جا کر قانونی طریقے سے شکار کر رہے ہیں۔تاہم اس کے باوجود کبل تحصیل افسران مسلسل غیر قانونی جر مانے بغیر کسی پکڑنے کی بھیجوا رہے ہیں اور ہمیں غیر قانونی طریقے سے بار بار جرمانے کی جا رہے ہیں۔ لہٰذاتحصیل نا ظم ہمارا یہ مسئلہ فوری طور پر حل کر دیں تحصیل نا ظم نے مذکورہ افراد کی تسلی دی اور کہا کہ آپ کے مسئلے کو ACکبل اور دیگر کے سا تھ مل بیٹھ کر حل کرینگے بعد ازاں مذکورہ افراد نے TMAآفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کیا اور کہا کہ محکمہ فیشریز کے جانب سے جر مانوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو متعلقہ حکام کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔
Discussion about this post