سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں قدرتی آفات کے دوران کم سے کم مالی و جانی نقصانات کے حوالے سے قدرتی آفات کے عالمی دن کے موقع پر تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا ، ٹی ایم اے مینگورہ کے ہال میں تقریب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ فہیم خان ، ریسکیو 1122 سوات کے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر کمال شاہ ، اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ازمائش ہوتی ہے تاہم زلزلہ ، سیلاب اور دیگر آفات کے دوران ہمیں کم سے کم مالی و جانی نقصانات کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، ریسکیو 1122 ہر قسم جدید مشینری سے لیس ہے اور اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلبہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دے رہے ہیں ، سکولوں میں فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی حفاظتی بچاؤ کے کٹس تقسیم کردیئے ہیں اور اس کے ساتھ تربیت دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ حیات فاؤنڈیشن ،ای پی ایس اور دیگر اداروں سے ملکر ہم عوام میں شعور اجاگر کررہے ہیں ، قدرتی آفات کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور لوگوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر پہنچانے سمیت اس میں متاثرہ لوگوں کی ہر قسم طبی امداد دینے کے حوالے واک کا اہتما م بھی کیا گیا ۔
Discussion about this post