سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں گوجر برادری نے بھاری جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاک فوج سے یکجہتی کا عزم دہرایا ، مظاہرے میں گوجر قوم تحصیل بابوزئی کے درجنوں افراد نے شرکت کی ، گوجر برادری کے رہنما شہزاد گوجر ، شہریار امیر زیب ،سرزمین خان ،ضلعی کونسلر راحت علی خان اور دیگرافراد نے بھی شرکت کی ، سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہم پاک آرمی کے شانہ بشانہ رہیں گے اور ہندوستان کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، مقررین نے کہا کہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گوجر برادری نے سابقہ ادوار میں ملک وقوم کیلئے جو قربانیاں دی ہے اب اس سے بڑھ کر قربانی دے گی ، اس موقع پر گوجر قوم سوات زندہ باد، پاک آرمی پائندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کی نعرے لگائیں۔
مقامی سول جج میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق،عدالت سیل کردیا گیا
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مقامی سول جج میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق،عدالت سیل کردیا گیا،عدالتی زرائع کے مطابق گزشتہ روز...
Read more
Discussion about this post