کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) MNAمراد سعید اور مشیر وزیر اعلیٰ برائے لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا کہ PTIحکومت عوامی مسائل ومشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت ، تعلیم و دیگر شعبوں میں خصو صی دلچسپی رکھتے ہوئے درپیش مسائل و مشکلا ت کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت عوام کو سبز با غ دیکھانے کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم نے تمام اداروں میں اصلا حا ت کر کے کرپشن کا خا تمہ کر دیا ہے عوام سے کی گئی وعدے پورا کر رہے ہیں موجودہ حکومت عوام کے بہتری کے لئے تمام تر کو ششیں جاری رکھیں گے PTIحکومت نے تبدیلی کا آغاز کر کے ترقیا تی کاموں کا جال بچھا دی ہے عوام کے خا طر اتنی ترقیاتی کام کرینگے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک مثال قائم ہو گا ان خیا لات کا اظہار MNAمراد اور وزیر اعلی کے معاون خصو صی برائے لائیو سٹاک محب اللہ خان نے گذشتہ روز تحصیل کبل کے مختلف علا قوں میں ترقیا تی منصو بوں کبل ہسپتال میں ایکسرے ایمر جنسی الٹرا ساونڈ ، سکینOPD، کا لاکلے میں ہائی سکول، سرسینئی گالوچ میں واٹر چینل ، جبکہ ڈھیرئی ہائیر سیکنڈری سکول امتحا نی حال اور کوزہ بانڈئی ، برہ بانڈئی میں مختلف لینک روڈ کے افتتاحی تقریبات کے موقع پر خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر صحت و تعلیم دینا ہما را مشن ہے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔صحت کے حوالے ہمارے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اصلا حا ت کر رہے ہیں پاکستان بنانے سے اب تک تعلیم پر کسی حکومت نے اتنی توجہ نہیں دی جتنی PTIحکومت دے رہے ہیں۔ ہم نے بڑے پیمانے پر اساتذہ بھر تی کی تا کہ ہما را مستقبل تعلیم سے محروم نہ ہو اس موقع پر تحصیل کبل کے دیگر پا رٹی مشران حا جی فضل مولا ، محمد رحمان ، سعید خان ، شاہی محمد ، اور دیگر بھی موجود تھے۔
Discussion about this post