مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی مینگورہ کے نائب امیر اور معروف قانون دان مجاہد فاروق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی معنوں میں اسلامی نظام کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور اس سلسلے میں اضاخیل میں 22 اور 23 اکتوبر کو اجتماع ہوگا اور اس سلسلے میں تمام لوگوں کو شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل گلکدہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں جمہوری طریقے سے اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور اس سلسلے میں اضاخیل اجتماع سنگ میل ثابت ہوگا ، لہٰذا اس اجتماع میں سب کو شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہوگا ، انشاء اللہ تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے اور وہ نظام ہی جماعت اسلامی کے اعلیٰ قیادت کی بدولت نافذ ہوسکتا ہے ، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے تمام امراء کرپشن سے پاک اور صاف ستھرے لوگ ہیں ۔
Discussion about this post