سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کی 14سالہ حدیقہ بشیر نے ایک بار پھر پاکستان کا نام فخر سے اونچا کردیا ، چوتھا ایشین گرلز ایمبسیڈر میں پورے ایشیا سے 4لڑکیوں میں سے و احد پاکستانی بن گئی جنہوں نے ایشین گرل ایمبسیڈر کا خطاب اپنے نام کر دیا ، حدیقہ بشیر کو تائی وان کے شہر تائی بے میں لڑکیوں کے حقوق کے ایوارڈز سے نوازا گیا ، یہ ایوارڈ ان ایشیائی لڑکیوں کو دیا جاتا ہے جو کہ لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور امن کے فروغ کیلئے کام کرتی ہیں ، ایوارڈ جیتنے کے موقع پر حدیقہ بشیر نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بحیثیت ایشیائی لڑکیوں کے سفیر کے پورے خطے میں لڑکیوں کے حقوق اور امن کے فروغ کیلئے کام کریں گی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جو ظلم کا بازار گرم ہے اسے فوری طور پر بند کیا جائے اور کشمیریوں کو خود ارادیت دیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ کشمیرکی ماؤں ، بہنوں کے ساتھ ہیں جن پر بھارتی فوج کی تشدد کیا جاتا ہے ، انہوں نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور بھارتی حکومت سے ظلم کو بند کرنے کی اپیل کی ، پاکستانی ایک پرا من قوم ہیں اور پاکستان کی بیٹیاں امن چاہتی ہے ، جنگ سے کسی کا بھی بھلا نہیں ہوتا جنگ سے صرف بربادی اور تباہی آتی ہے امن نہیں ، 14سالہ حدیقہ بشیر نے ایوارڈ کوئٹہ اور مردان دھماکوں میں بیشتر وکلاء اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی لڑائی کرنے والوں کے نام کردیا ، یاد رہے کہ حدیقہ بشیر پاکستان میں لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف کام کررہی ہے جس کی وجہ سے ان کو سال 2015میں امریکہ اور محمد علی انٹرنیشنل ہو مینٹرین ایوارڈ ملا تھا ، حدیقہ بشیر سال 2016 کی Children peace prizeکے لئے بھی مضبوط نامزد امیدوار ہے اور پوری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہے کہ ان کو یہ ایوارڈ بھی ملے ، اس سے پہلے یہ ایوارڈ ملالہ یوسفزئی کو 2013میں ملا ہے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post