لاہور( زمونگ سوات آن لائن نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 21اکتوبر کو تحریک قصاص کے آئندہ کے مراحل کا اعلان کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں اور 21اکتوبر کو واپس لندن آکر تحریک قصاص کیلئے آئندہ کے مراحل کا اعلان کریں گے ۔ ترجمان عوامی تحریک کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے لندن میں کسی سیاسی شخصیت سے ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مذاکرات یا مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی جانب سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے عوامی تحریک کی شمولیت بارے فیصلہ کیا گیا ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق 21 اکتوبر کو ڈاکٹر طاہر القادری واپس لندن آکر تحریک قصاص کے آئندہ کے مراحل کا اعلان کریں گے ۔
تحریک انصاف شعبہ خو اتین خیبرپختونخوا کی سابق صوبائی نائب صدراور ڈسٹرکٹ کونسل مردان کی رکن نعیمہ ناز قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔نعیمہ ناز زوجہ ولی خان آفریدی ساکن شیر گڑھ نے تخت بھائی پو لیس کورپورٹ درج کرا تے ہو ئے بتایا کہ وہ اپنی کار میں اپنے بھائی فیصل کے ہمراہ شیر گڑھ سے پشاور جا رہی تھیں کہ پاتی کلاں روڈتخت بھائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم شاہ فہد نے پستول دکھاکرراستہ رو کنے کی کو شش اور بعد ازاں فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم شاہ فہد جو سعودی عرب میں روزگار کرتاہے، فیس بک پر نعیمہ ناز کوبار بار تنگ کر کے دوستی کی پیشکش کر رہا تھا اور انکار پر کئی بار دھمکیاں دیں جس کی باقاعدہ گزشتہ ماہ تھانہ شیرگڑھ میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پو لیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
Discussion about this post