اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز) شاہد آفریدی کے الزامات کے جواب میں جاوید میاندادکے الزامات کامعاملہ شدت اختیارکرگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی کی لیجنڈری کرکٹر کیخلاف محاذ کھولنے کی تیاری، جاوید میانداد کیخلاف قانونی کارروائی پر مشاورت شروع کردی۔
افسوس کا اظہار کیا لیکن عادت نہیں بدلی، سوشل میڈیا پر آفریدی نے جاوید میانداد کی تعریف کی، یوٹرن کنگ نے سُپراسٹار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔شاہد آفریدی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں لیجنڈری کرکٹر کیخلاف زہر اگلا تو سوشل میڈیا پر شائقین نے کرارا جواب دیا، جس کے بعد انہوں نے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھالیکن آج کے اعلان کے بعد شاہد آفریدی نے کرکٹ کے شائقین کوایک نئی خبرسنادی ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، وکلاء سے مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں لیگل نوٹس بھجوائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فکسنگ الزامات لگانے پر لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے بیان پر وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کی جانب سے آئندہ چند روز میں جاویدمیانداد کو لیگل نوٹس بھجوادیاجائیگا۔واضح رہے کہ گذشتہ روزجاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے۔پریس کانفرنس میں آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ میانداد کا کہنا ہے کہ آپ پیسوں کے لئے فیئرویل میچ مانگ رہے ہیں،جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے، اتنے بڑے کرکٹر کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔
Discussion about this post