سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)آر پی او ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ اچھی کاکردگی دکھانے والے افیسر ز کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، اچھی کارکردگی دکھانے والے افیسرز میں سرٹیفیکیٹ اورانعام ملنے سے کی حوصلہ افزائی ہوگی ، پولیس عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکیں اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں تقسیم انعامات کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھارہی ہے اورعوام کے خدمت پر یقین رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہو اورعلاقے میں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہواُنہوں نے پولیس افیسرز پر بھی زوردیا کہ وہ علاقے سے جرائم کے بیخ کنی کے لئے تمام تر کوشیشں بروئے کار لائے اور عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کے دیر پا امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے اے ڈی آئی جی ایاز محمود خان کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان مینگورہ ، ایس ایچ اوزتھانہ مینگورکے امجد علی خان ،تھانہ رحیم آباد کے نصیر باچا اورتھانہ بنڑ کے زاہد شاہ کو اچھی کارکردگی پر نقد 3000 روپے کا انعام اور سرٹیفیکیٹ دیدی ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post