مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی پی کے 84مٹہ سوات کا شمولیتی تقریب سے نصر اللہ خان ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود مٹہ سوات میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیر پاو آئندہ چند روز میں مٹہ سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جس میں مذید کروڑوں روپے کے اعلانات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شیرپاؤ خان کا مٹہ سوات کے عوام کے ساتھ انتہائی محبت رکھتے ہیں اور خراب حالات میں سب سے پہلا اوربڑا جلسہ مٹہ سوات میں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قوم پرست بننے ہی سے ہم اپنا حق حاصل کرسکتے ہیں۔نصر اللہ خان نے مذید کہا کہ پنجاب ہمارے پشتون بچوں کو مزید قلم اور روزگار سے محروم نہیں کرسکتے ۔پشتون قوم کی بیداری کا ثبوت قومی وطن پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلے سے لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا چین ہمارا ہمسایہ میں واقع ہے ہمیں سی پیک میں باقاعدہ حصہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کھبی پشتون خطے میں امن کیلئے دھرنا نہیں دیا بلکہ غیرت مند پشتونوں اور باپردہ عورتوں کو نکال کر ڈانس پر مجبور کرکے پوری دنیا میں شرما دیا۔آفتاب احمد خان شیر پاؤ پر سات خودکش دھماکے ہوئے لیکن انہوں نے وطن نہیں چھوڑا۔شمولیتی تقریب میں ظہور اللہ‘شا جہان‘ قدرت علی‘ناصر علی‘ریاض محمد‘انعام اللہ خان‘فہیم اللہ‘محمد شعیب‘حسین شاہ ‘میاں سید باچا‘علی شاہ‘خان صاحب‘محمد افضل خان‘تاج محمد‘لاجبر‘میاں سید جلیل‘فرہاد ‘مصطفی‘محمد جمال اور دیگر نے اپنے ساتھیوں وخاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے35سالہ ناطہ تھوڑ کر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ظہور اللہ خان اور سیلاب خان نے بھی خطاب کیا۔
Discussion about this post