شانگلہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان وزرات عظمیٰ کی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ، خیبرپختونخواہ کے وسائل پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے ، شانگلہ میں میں ورکرز کونشن سے خطاب ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے منگل کے روز شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختونوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے ، قبائلی علاقوں کے پختونخوا انظمام سے پختون کی نمائندوں اور مرکزی وسائل پر اختیار بڑھے گی ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات ایکسپریس وے کیلئے 5ارب روپے قرضہ لے رہی ہیں جبکہ حکومت چھوڑتے وقت ہم نے خزانہ بھرا چھوڑا تھا ، وزرت اعلیٰ کی عہدے کا خواب دیکھنے والوں کی خواب شانگلہ کے غیور عوام 2018کے انتخابات میں چکنا چور کردے گی ، بنی گالہ اور وزیر اعلیٰ کی کشمکش کی وجہ سے تین چیف سیکرٹریز تبدیل کردی گئے جو بد انتظامی کی بدترین مثال ہے ، انہوں نے کہاکہ عمران خان دھرنوں کی آڑ میں پختونخواہ حکومت کو چھٹی پر بھیجتے ہیں اگر مسائل تالہ بندی سے حل ہوتے تو ہم کب کا پشاور کو بند کرچکے ہوتے ۔
Discussion about this post