سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگی رہنما شہزادہ میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ ضلع شانگلہ میں کامیاب گجر کنونشن شانگلہ کی سیاست کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،عوام موجودہ منتخب نمائندو ں سے بے زار ہوچکے ہیں اورآنے والے انتخابات میں آزمودہ اور پرانے چہروں سے نجات پا ئیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شانگلہ کے علاقہ چوگا میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کنونشن عوام کی بھر پور شرکت سے ثابت ہوتا کہ عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اپنے بہتر اور خوشحال مستقبل کیلئے لیکن یہ تب ممکن ہوگا جب عوام صحیح نمائندوں کا انتخاب کریں ۔جس کا ماضی اور حال صاف ہو جو کہ لوٹ مارنہ کریں ،انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل اور محرومیوں کے ازالے کیلئے متحد ہو کر آ نے والے انتخابات میں ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں اجتماع سے امیر سلطان ،عمرچوہا،احسان،رضاخان کٹاخیل ،فہم گجر اور دیگر نے بھی خطاب کی
Discussion about this post