سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)آل خیبرپختونخواہ پاپڑ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، صدر ڈاکٹر ذاکر محمداور ضیاء الرحمن نائب صدر مقرر ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ میں خیبرپختونخواہ پاپڑ ایسو سی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ، جس میں صدر ڈاکٹر ذاکر محمد ، نائب صدر ضیاء الرحمن ،سینئر نائب صدر ہدا یت اللہ، جنرل سیکرٹری صفیع اللہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رحمت خان ، فنانس سیکرٹری وحید اختر ، پریس سیکرٹری کشور علی اور سیکرٹری فرید گل مقرر کردیئے گئے ، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کسی قسم کے غیر معیاری پاپڑ بنانے والے ہمارے یونین کا حصہ نہیں ہونگے ، یونین کا حصہ بننے والے مالکان حفظان صحت کے عین مطابق پاپڑ بنائے گے ،تمام فیکٹریوں کو صاف ستھرا رکھیں گے ، اس موقع پر مقررین نے حکومت سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ پاپڑ ایسو سی ایشن کو بے جا تنگ کرنے کا کام فوری طور پر بند کریں ،انتظامیہ فیکٹریوں میں کام کرنیوالے ملازمین کو سہولیات دینے کے بجائے ان سے رزق چھیننے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ سراسر ظلم و ذیادتی ہے ،ہمارے انڈسٹریز معیشت کی پہیہ کوچلانے میں ریڈ کی ہڈی کا کام کررہی ہے لیکن حکومت کی طرف سے بار بار ان کو تنگ کرنا اور ان کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں فیکٹری مالکان کے لئے درد سر بن گیاہے جس کی وجہ سے کاروباری ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔اس موقع پر عہدیداروں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان، وزیرا علیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ پاپڑ مالکان پر اپنی من مانیاں بند کریں ، فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین جن کی تعداد 5000کے قریب ہے پر رحم کرکے ان سے ان کا روز گار چھیننے کی کوشش بند کریں ، فیکٹری مالکان جن کی کل اثاثہ جات اور کاروبار پاپڑ فیکٹریوں سے وابستہ ہے کو اپنا کام صحیح طریقے سے کرنے کی اجازت دیدی جائیں ، اس موقع پر مقررین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو بصورت دیگرفیکٹری مالکان اور ملازمین پر زور احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے اور سڑکوں پر نکل کر اپنے حق کا دفاع کرینگے ۔
Discussion about this post