کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام)گل داؤد لالکو وال کا دوسرا شاعری مجموعہ ’’چاپیر ہ اور بلیگی‘‘منظر عام پر آ گیا سوات تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر گل داؤد لالکووال کا شعری مجموعہ ’’چاپیر ہ اور بلیگی‘‘منظر عام پر آ گیا جسے عوامی سطح پر انتہائی پذیرائی ملنے کے ساتھ ساتھ بے حد سرا ہا گیا یاد رہے کہ لا لکووال نے اس سے پہلے بھی ’’اوخگی پہ لیموکی‘‘کے نام سے ایک شعری مجموعہ تر تیب دیاہے جس پر ان کے معیاری اور با مقصد شاعری کے حوالے سے نامور شعرا ء نے اپنے تا ثرات قلمبند کی ہے جبکہ ان کے اس نئے مجموعہ کو ’’با بائے قطعات ‘‘عبد الرحیم ررو غانے ، صاحب زادہ اسلم زیب ، محمد الیاس ثاقب ، نا صر خٹک اور وا حد زمان زمان نے انتہائی با مقصد اور مو جودہ دور کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے اسے ما دری زبان پشتو کے اہمیت کے حوالے سے ایک احسن اقدام قرار دیا ہے واضح ہے کہ اس مجموعہ کے پروف ریڈنگ کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے مادری زبان پشتو پر مہارت یافتہ اتل افغان نے احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے گذشتہ رو ز معروف شاعرمحمد الیاس ثاقب اور حیدر علی خان دیولئی نے گل داؤ د لا لکووال کے طر ف سے شعری مجموعہ ’’چاپیر ہ اور بلیگی‘‘تحفے میں صحافی عبد السلام کو دے دیا
سوات کوٹلئی میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں میں فائرنگ ایک جاں بحق
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کوٹلئی میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں میں فائرنگ ایک جانبحق، واقعات کے مطابق...
Read more
Discussion about this post