کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)یونین کونسل دیولئی میں پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کو شدید دھچکا درجنوں افراد اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مالک زادہ ، ہادی خان ، اکبر حسین ، احمد زادہ کے سربراہی میں مستعفی ہو کر ANP میں شامل ہو گئے عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کے نمائندہ جماعت ہے پختون قوم بے اتفاقی کے وجہ سے آ ج مسائل و مشکلات کے شدید کش مکش میں مبتلاء ہیں پنجاب کے رہنے والے پنجابی لیڈرز کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے خیبر پختونخواہ کے پختون قوم نے اپنے لیڈروں کو چھوڑ کر پنجاب کے سیاست کر نے والو ں کے در پے ہیں ہم نے اپنے دور اقتدار میں تعلیمی میدان میں انقلاب بر پا کر کے در جنو ں یونیورسٹیاں ، سینکڑو ں کالجز اور سکولز قائم کر کے پختون دو ستی کا ثبوت پیش کیا اب پختون قوم میں شعور بیدار ہو چکے ہیں اور انہوں نے تسلیم بھی کیا کہ صرف ANP ہی پختون قوم کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور تمام مسائل و مشکلات حل کر نے میں پیش پیش ہیں ان خیالات کا اظہار ANP کے مرکز ی جا ئینٹ سیکر ٹری خان نواب ، سابقہ ایم پی اے وقار احمد خان، ضلعی رہنماء ابراہیم دیولئی، شوکت خان ، محمود خان ، مالک زادہ ، ہادی خان ، اور دیگرے گذشتہ روز دیولئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر احمد زادہ ، مالک زادہ ، خان زادہ ، رحمت علی ، فضل قدیر ، فضل وہاب ، سلیم خان ، اکبر حسین ، شاہ حسین ، اعجاز ، اسرار، نثار ، ریاض ، شفیق احمد ، اور دیگر درجنوں افراد اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت PML اور PTI سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے مقررین نے کہا کہ ANP پختون قوم کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں جب اس مٹی پر دہشت گر دوں کا راج تھا تو اس وقت پنجاب کے سیاست کر نے والے کہا تھے واحد ANP نے ان دہشت گر دو ں کا مقابلہ کیا اور ہزارو ں دے کر امن قائم کرنے میں بھر پور کر دار ادا کیا انہو ں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پختون قوم کو ذلیل و خوار کرنے کے کو شش کی جارہی ہے پختون قوم آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے دنیاکی کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتے ۔
Discussion about this post