سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد سلیم مروت نے اپنے آفس میں پولیس کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکیں اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے ، پولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھارہی ہے اورعوام کے خدمت پر یقین رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہو اورعلاقے میں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہواُنہوں نے پولیس افیسرز پر بھی زوردیا کہ وہ علاقے سے جرائم کے بیخ کنی کے لئے تمام تر کوشیشں بروئے کار لائے اور عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کے دیر پا امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہاں عوام کے تعاؤن سے جرائم میں کمی آچکی ہے عوام کے تعاؤن ضروری ہے،اجلاس میں ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز نے شرکت کی
خیبر پختونخوا کا موجودہ وزیراعلی محمود خان سلیکٹڈ ہونے کے باعث بے بس ہیں،ثمر ہارون بلور
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے...
Read more
Discussion about this post