مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں پشتوفلموں کے بانی اداکار بدر منیر مرحوم کی اٹھویں برسی میں عقیدت اور احترام سے منائی گئی ، تقریب کی صدارت ال پاکستان بدر منیر فیڈریشن کے مرکزی صدر شیرین زادہ بدر نے کی جبلہ مہمان خصوصی بدر منیر کے فرزند اداکار سعید منیر ، ناصر شین گل تاج احمد نے خطاب کرتے ہوے بدر منیر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بدر منیر کی رحلت کے بعد پشتو فلموں سے پشتو ثقافت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے ، منشیات فروشی ، بدمعاشی اور کلاشنکوف کلچر کی فلمیں نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف دھکیل رہے ہیں ، بدر منیر کے معیاری اور ثقافتی سپر ہٹ فلموں کے نامو ں پر عریاں فلمیں بنائی جارہی ہے ، تقریب میں قرار داد منظور ہوئی کہ بدرمنیر کی فلموں کے ناموں پر متبادل فلمیں بنانے پر پابندی لگائی جائے اور پشتو فلموں سے فحاشی و عریانی کا خاتمہ کیا جائے ، صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی پیکج میں مستحق فنکاروں کو بھی شامل کیا جائے ، حکومت مذاحیہ اداکار مرحوم فضل رحمن سیلئی کے بچوں کے ساتھ مالی امداد کریں ، تقریب میں برکت بدر ، پرویز بدر نے بھی خطاب کیا، برسی تقریب کے آخر میں بدر منیر مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
Discussion about this post