سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ نے سوات پریس کلب کے سامنے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ،ایم ایس ایف کے طلبہ نے ہندوستان مردہ باد،مودی مردہ باد اور کشمیر بنے گاپاکستان کے نعرے لگائے اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف کے ضلعی صدرعبداللہ،سینئر نائب صدردل نوازاور وقار بابا نے کہاکہ بھارت نے بے گناہ اور نہتے کشمیریوں میں مظالم کی انتہاکرکے انسانی حقوق کو پاؤں تلے روند رہے ہیں لیکن اقوام عالم نے ان مظالم پر خاموشی اختیارکررکھی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انشاء اللہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گا انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستانی قوم پاک فوج کے ہر اول دستہ کا کردار اداکرے گی انہوں نے اعلان کیا بھارت پاکستان پر حملے کی غلطی نہ دہرائے ورنہ ایم ایس ایف کے سپاہی اپنی فوج کے سپاہی بن کر بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے ۔
Discussion about this post