سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاریوں سمیت 12ملزمان کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی مینگورہ حبیب اللہ اور ایس ایچ او بنڑ نے مختلف کاررائیوں میں جعلی چیکس دینے کے مقدمات میں اشتہاری ملزم شام باچا سکنہ سیگرام کوگرفتار کرلیا ،اسی طرح حبیب الرحمن سکنہ نویکلے کو بھی جعلسازی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان ناصر ،سیدعلی م ،علی خان ،واجدعلی اورنعیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 400گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ وحید سکنہ راجہ آباد ،اعجازسکنہ محلہ اسحاق ،قیصر سکنہ تاج چوک ،امجد سکنہ زمردکان،عمر علی سکنہ ننگولئی،اصغرسکنہ ننگولئی کو155/109کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
Discussion about this post