سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں 4روزہ انسداد پولیو مہم 24اکتوبر سے شروع ہوگی ، مہم کے لئے 1439ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر 4لاکھ 64ہزار 959بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی ، اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات غلام سعید خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس سوات میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام محکموں اور متعلقہ اداروں کے آفسران اور نمائندوں کے علاوہ ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید خان نے بھی شرکت کی ، تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسی مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر اس میں حصہ لیں تاکہ ملک سے اسی موذی مرض کا خاتمہ ہوسکے ۔
خیبر پختونخوا کا موجودہ وزیراعلی محمود خان سلیکٹڈ ہونے کے باعث بے بس ہیں،ثمر ہارون بلور
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے...
Read more
Discussion about this post