نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
دبئی(زمونگ سوات آن لائن نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں تاریخی ٹرپل سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی اظہر علی نے کہاہے کہ اس موقع پر انھوں نے یونس خان کو بہت یاد کیا اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی یہاں ہوتے۔اپنی شاندار کارکردگی کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اظہر علی نے کہاکہ یونس خان نے ان کے کیریئر میں کلیدی کردار ادا کیا اور انھوں نے لیجنڈ کرکٹر سے بہت کچھ سیکھا۔
اظہر علی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران وہ ڈریسنگ روم میں اٴْسی سیٹ پر بیٹھتے ہیں جہاں یونس خان ماضی میں دبئی میں سیریز کے دوران بیٹھا کرتے تھے۔انھوں نے بتایا کہ وہ یونس خان کی غیر موجودگی میں ان کا اسٹائل کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کس طرح وہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹھا کرتے تھے اور کس طرح اپنا کٹ بیگ کھولا کرتے تھے۔
اظہر علی نے یونس خان کی بہتر صحت کیلئے دعا کرتے ہوئے امید کی کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں۔اظہر علی نے کہا کہ انھوں نے اپنے سینئرز سے یہ بات سیکھی ہے کہ مشکل وقت میں کس طرح اپنی پرفارمنس پر توجہ مرکوز کرنی ہے اور وہ اپنی حالیہ پرفارمنس پر خوش ہیں۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹرپل سنچری کے بعد اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ ٹیم پلان تھا٬ کیوں کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے اننگز ڈکلیئر کرنا ضروری تھا
انھوں نے اپنی ٹرپل سنچری کو اپنے والدین کے نام کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ کے اولین دنوں میں جب وہ ایک لیگ اسپنر تھے٬ تو انھوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک دن ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنا پائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ٹرپل سنچری روز روز نہیں بنتی ہے اور جن کرکٹرز نے ابتک یہ کارنامہ انجام دیا ہے وہ ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ میرا نام بھی ان ورلڈ کلاس کرکٹرز کے ساتھ لکھا جائے گا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post