مٹہ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی کے چئرمین نصر اللہ خان ناصر نے مٹہ سوات لابٹ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں ہمارے ہمسایہ میں واقع ملک چین سے پنجاب مستفید ہونے کی کو شش جاری ہے اور یہاں کے جوان اسی طرح آگ میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن کا یہ خواب کبھی بھی قومی وطن پارٹی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پشتونوں کو بے وقوف بنانے کے کوشش میں مصروف ہے لیکن ہم اپنے حق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔نصر اللہ خان ناصر نے مذید کہا کہ ہزاروں نوجوان بے روزگار ہیں لیکن تبدیلی والی سی پیک پر دھرنا نہیں دیتے بلکہ اپنی حکومت کیلئے دھرنوں میں مصروف عمل ہیں۔پھر بھی نوجوان ان کے پیچھے لگ کر تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی میں لوگوں کی شمولیتیں اس بات کا مظہر ہے کہ پشتون قوم بیدار ہوچکی ہے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے QWPکا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف میں انصاف نہیں۔ان کو جس نے ووٹ دیا ہے ان کاکام ہورہا ہے اور جس نے ووٹ نہیں دئے وہ لوگ ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان‘بلاول اور نوازشریف ان دشوار گزار راستوں پر نہیں آسکتے۔ آفتاب احمد خان شیر پاؤواحد لیڈر کہ انہوں نے اسمبلی کے فلو ر پر باربار سوات کے عوام کے نقصانات کے آزالے کیلئے آواز اٹھا ئی ہے اور آج تک کسی دوسری حلقے کے وزیر نے مٹہ سوات میں ترقیاتی کاموں کا اعلان نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سکندر شیر پاؤ کا مٹہ سوات کے عوام کی ساتھ انتہائی محبت ہے جس کے باعث کروڑوں روپے کے ترقیاتی سکیموں پرکام جاری ہے اور چند دنوں میں بہت سے اعلانات متوقع ہیں۔نصر اللہ خان نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں عوام کا حق ہیں اور یہاں سے لوگ ہمیں بادشاہت کیلئے نہیں بلکہ اپنے حقوق کیلئے اسمبلی بھیجتے ہیں۔شمولیتی تقریب میں محمد بشیر ‘شفیع اللہ‘کلیم اللہ ‘رحیم ذادہ‘احمد شاہ ‘شاہ خالد‘ہارون‘بخت ذادہ‘بیدار خان اور دیگر نے جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جبکہ اسی موقع پر محمد بشیر ‘شاہ خالداور خان باچا نے بھی خطاب کیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post