سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )یونیورسٹی آف سوات سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پہلے کانوکیشن کی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی گئی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزفل ڈریس ریہرسل کا بھی اہتمام کیا گیا جسمیں طلباء و طالبات و فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر جہان بخت رجسٹرارڈاکٹرحسن شیر اوردسرے منتظمین نے کانوکیشن کے حوالے کی تیاریوں پر اطمینا ن کا اظہارکیا۔ڈاکٹرحسن شیرنے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانوکیشن میں سیشن 2011 سے 2014تک فارغ التحصیل طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائیگی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post