نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں پراسیکیوشن آفیسر ویلفیئر ایسو سی ایشن کا بنو ں میں ساتھی پراسیکیوٹر راست باز خان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، قاتلوں کی گرفتاری اور پراسیکیوٹرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ، پبلک پراسیکیوٹرز نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی ،مظاہرے سے خیبر پختونخوا پراسیکیوشن افیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید نعیم اور مجر ب خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ راست باز خان کے قاتلوں کو گرفتار اور پراسیکیوٹرز کو سیکورٹی فراہم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے حکومت سے سیکورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وہ سنتے نہیں ، سیکورٹی فراہم ہوتی تو راست باز خان کے قتل جیسا واقعہ پیش نہ آتا ، انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے دبنے والے نہیں، اس مٹی پر جان قربان کر دینگے ، انہوں نے کہا کہ ، صوبہ بھر میں ہڑتال ہے لیکن یہ سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتے کیونکہ عوام کو انصاف کے وصول میں مشکلات کا سامنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ نے بھی سیکورٹی کے فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں اور ڈی جی پراسیکیویشن نے ہوم سیکرٹری کے ذریعے آئی جی کو چٹھی بھیجی ہے لیکن ابھی تک سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ، انہوں نے راست باز خان کے بچوں کیلئے ٹرسٹ کا اعلان بھی کردیا جو ان کے اخراجات اور تعلیم کا خرچہ اٹھائیں گے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post