سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں ریاست سوات کے بانی حکمران میاں گل عبدالودود (بادشاہ صاحب) اور محسن سوات میاں گل عبدالحق جہانزیب ( والی سوات) کی یاد میں تقریب ،شاہی خاندان نے حکومت سے ریاست دور کے ترقیاتی کاموں کو بحال رکھنے کا مطالبہ کردیا ،تقریب سوات کے ودودیہ ہال سیدوشریف میں ہوا ،جس میں شاہی خاندان کے فرزندپرنس میاں گل شہریارامیرزیب اور ان کے صاحبزادے ضلعی کونسلر امیرزیب شہریار نے شرکت کی جبکہ سوات ،شانگلہ اور بونیر کے عمائدین علاقہ سمیت نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ریاست سوات کے حکمرانوں بادشاہ صاحب اور والی سوات کو ان کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنس میاں گل شہر یارامیرزیب نے کہاکہ بادشاہ صاحب اور والی سوات نے ریاست سوات کی ترقی کی بنیاد رکھی اور تعلیم ،صحت کے شعبوں سمیت سڑکوں کا جال بچایا تھا یہی وجہ ہے کہ پاکستان مین ادغام کے باوجود آج پچاس سال بعد بھی وہ سوات ،بونیر اور شانگلہ کی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں،انہوں نے کہاکہ ریاست سوات کا قانون شریعت بھی تھا اور رواج بھی ہے جس سے سستا اور فوری انصاف ملتا تھا ،انہوں نے کہاکہ آج بادشاہ صاحب اور والی سوات زندہ اور ریاست سوات قائم رہتی تو سوات یورپ سے بھی آگے ہوتاانہوں نے کہاکہ ہمارے خاندان کا دوسو سال سے سوات کے عوام سے رشتہ ہیں اور انشاء اللہ یہ رشتہ قائم ودائم رہے گا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سوات میں ادغام کے بعد ترقی کا کوئی کام نہیں کیا لیکن ہم اپیل کرتے ہیں کہ کم از کم ریاست دور کے ترقیاتی کاموں کو ہی بحال رکھے انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر سوات کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں ،اس موقع پر پرویش شاہین سمیت دیگر بزرگوں نے ریاست سوات کے دور پر روشنی ڈالی جبکہ شاعروں نے اپنے اشعارکے ذریعے سوات کے حکمرانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
Discussion about this post