سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل‘ثقافت‘میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا بنیادی مقصد غریب عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا ہے۔یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے قیادت میں دور دراز علاقوں ترقی سے ہمکنار کرنے غریب اور محروم طبقوں کی مسائل حل کرنے اور معاشرے میں انصاف کا بول بالا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اور انہی عوام دوست پالیسیوں کے باعث آج دوسری سیاسی جماعتوں کے عہدیداران وکارکنان جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہی ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے پی کے 84مٹہ سوات شنگرتان چوپال میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرطالعمند‘شیرمالک‘محمد‘عمرمحمد‘زرگل‘محمد دوست خان‘محمد کریم خان‘زیور خان‘فضل غنی اور دیگرنے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ان شخصیات کی شمولیت سے تحصیل مٹہ میں دوسرے سیاسی جماعتوں کو سخت جھٹکا لگا اور پی ٹی آئی ایک مظبوط قوت بن گئی۔محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب لوگ برابر ہیں اور اب وہ دور ختم ہوچکا ہے کہ خان خوانین غریب لوگوں کو اپنے غلام سمجھتے تھے۔اب لوگ آذاد ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیاست کی آ ڑ میں خانزم نہیں چلنے دیں گے۔محمود خان نے کہا کہ صوبے میں سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اب کسی کو ایزی لوڈ نہیں ہوتا‘نوکریاں نہیں بکتی اور نہ ہی اپنوں کو نوازا جاتا ہے بلکہ تحریک انصاف میں خود غرضوں اور مفاد پرستوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے۔اب لوگوں کی کام پیسوں اور سفارشوں کی بل بوتے پر نہیں بلکہ شفاف نظام اور میرٹ کے پالیسی کے تحت ہوتے ہیں۔محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے نعرہ’’انصاف عام ‘‘احتساب سرعام اور طاقت میں عوام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوشاں ہیں اور ہر حقدار کو اس کا حق دلاکر رہیں گے اور بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس اور ایٹا ٹسٹ جبکہ ٹھیکوں کیلئے ای ٹینڈرنگ کا نظام متعارف کراکر اس کا عملی مظاہرہ کرچکی ہے اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہر جگہ میرٹ کا بول بالا ہے۔انہوں نے کہا کہ مٹہ سوات میں12ارب روپے کی ترقیاتی سکیموں سے خوشحالی آئیگی ۔صوبائی وزیر محمود خان نے مذید کہا کہ پی ڈی ایم اے ہماری حکومت کا حصہ ہے۔اب مخالفین بھی ہماری ترقیاتی کاموں کے حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بندش کے خلاف ہم عمران خان کے قافلے میں بھر پور شرکت کریں گے۔صوبائی وزیرنے بعد میں مٹہ ڈوغلگو روڈ کا افتتاح بھی کیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post