سوات ( زمونگ سوا ت ڈاٹ کام ) بحرین کے علاقہ مانکیال میں بازار میں گزشتہ شب نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ، آگ نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی بناء پر تقریباً اکتالیس دکانوں اور ریسٹورنٹس کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے مقامی تاجروں کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا ، مقامی پولیس کے مطابق آگ گزشتہ شب نامعلوم وجوہات کی بناء پر لگی اور مانکیال بازار میں واقع فضل رحمن ، عبدالرؤف ، شیر محمد ، قادر خان ، عزیز اللہ ، عبداللہ ، محمد ولی ، یوسف ، کریم اللہ ، نواب ، اختر خان ، غلام رشید ، اعجاذ ، علی شاہ ، اقبال ، اینزر گل ، شیر خان ، جہانگیر ، محمد نثار ، فضل رشید ، عبدالوہاب ، نیاز ، سجاداور اصغر وغیرہ کی دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں ، اس کے علاوہ مانکیال اور بڈئی سیرئی کو ملانے والا لکڑی کا پل بھی آگ کے شعلوں کی زد میں آکر جل گیا ، مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کافی جہدو جہد کی لیکن آگ نے اپنا کام تمام کردیا ، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، مقامی منتخب نمائندگان ، علاقائی مشران اور سیاسی اور سماجی کارکنان نے حکومت اور ین جی اوز سے متاثرین کی فوری امداد کی اپیل کی ہے ۔
Discussion about this post