سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تاج چوک میں ٹریفک پولیس نے دکان دار نعت اللہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے حوالات میں بند کردیا ، عینی شاہدین کے مطابق دکان دار نعت اللہ اپنی دکان کے سامنے گاڑی کو کچھ سامان لوڈ کررہا تھا کہ اس اثنا میں اس کی ٹریفک پولیس کے ساتھ توتو میں میں ہوئی ، ٹریفک پولیس نے باقی پولیس اہلکاروں کو بلوا کر دکان دار نعت اللہ کو بھرے بازار میں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسے حوالات میں بند کردیا ، تاج چوک کے دکان دار اسد اللہ ، عرفان اللہ اور عمران اللہ کے بقول نعمت اللہ کو گاڑی میں سوار کرنے کے بعد بھی تشدد کا نشانہ بنایاگیا ، اس کے علاوہ تھانہ میں بھی نعت اللہ کو نہیں بخشا گیا ، جب اس حوالے سے مینگورہ پولیس اسٹیشن سے بات ہوئی ، تو انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اور دکان دار کے درمیان صرف تو تو میں میں ہوئی ہے مگر اب صلح کے بعد نعمت اللہ کو واپس گھر بھیج دیا جائے گا دوسری طرف تاج چوک کے دکانداروں نے پولیس کے رویے کے خلاف شٹر ڈاؤن کردیئے اور اس عمل کو پولیس گردی قرار دیدیا ۔
مقامی سول جج میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق،عدالت سیل کردیا گیا
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مقامی سول جج میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق،عدالت سیل کردیا گیا،عدالتی زرائع کے مطابق گزشتہ روز...
Read more
Discussion about this post