کالام(زمونگ سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ کالام میں خیبر بینک برانچ جلد کھول دیا جائے گا۔جنگلات کی رائلٹی اور مالکانان حقوق کے لئے کمیٹی کام کررہی ہے ۔ مہوڈنڈ روڈاوراتروڑ گبرال روڈ کی فیزبیلیٹی تیار ہے جلد ٹینڈر ہوگا۔ مٹلتان ہائڈرل پاور ہاوس کا دوبارہ افتتاح کرکے جلد کا م کا آغاز کیا جائے گا۔کالام کو ہارڈ ایریا قراردینے کے لئے سفارش کرونگا ۔ وہ کالام میں جماعت اسلامی کے تحت گرینڈ شمولیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر وی سی اوشو مٹلتان ، وی سی آشورن ، وی سی کالام ، یونین کونسل اتروڑاور آریانئی سے سینکڑوں خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ تقریب سے امیر ضلع ڈاکٹر فضل سبحان ، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، تحصیل ناظم کبل سوات حاجی رحمت علی ، قیم زون حاجی محمداسحاق ، جے آئی سوات کے نائب صدر سید اظہار اللہ ، تحصیل نائب ناظم بحرین مولانا شعیب ، تحصیل کونسلرملک عقل زادہ ، تحصیل یوتھ کونسلر نصیر اللہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ بحیثیتی وزیر خزانہ میں نے مرکز سے صوبے کی بقایا 70ارب روپے میں 25ارب وصول کئے ہیں انشاء اللہ باقی بھی عنقریب وصول ہونگے۔ بجلی کی مد میں پہلے سالانہ 6ارب موصول ہوتی تھی اب ہم 18ارب سالانہ مرکز سے وصول کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم بیلٹ کے ذریع عوام کو تعلیم ، صحت سمیت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ، عوام جماعت اسلامی کے ساتھ دیں تاکہ ملک کو حقیقی تبدیلی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ 22. 23 اکتوبر اضاخیل اجتماع میں پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے نمائندگان سمیت بڑے بڑے سکالرز شرکت کرینگے کالام کے غیور اسلام پسند عوام اپنی اہل خانہ سمیت شرکت کریں۔
Discussion about this post