سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملم جبہ میں لڑکیوں کا سکول جلانے والے مبینہ شدت پسند کو 8سال بعد گرفتار کر لیا ، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی علاقہ منگلور میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جہاں پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مبینہ شدت پسند شاہ رضا ولد بخت روخان سکنہ سالنڈہ کو گرفتار کر لیا ، ترجمان کے مطابق ملزم پر 2008میں ملم جبہ میں لڑکیوں کا سکول جلانے کا الزام ہے ، گرفتاری کے بعد ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد 55لاکھ لے اڑے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد...
Read more
Discussion about this post