سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا اجلاس ، ممبران نے مسائل کے انبار لگا دیئے ، متعدد قرار دیں کثرت رائے سے منظور ، تحصیل کونسل بابوزئی کا اجلاس زیر صدارت تحصیل نائب ناظم فضل حمید منعقد ہوا ، اجلاس میں تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اور کونسل اراکین شرکت کی ، بحث میں حصہ لیتے ہوئے کونسل ممبران حاجی محمد انور خان ، شوکت خان ،بونیرے خان ، بخت منیر خان ، زاہد خان ، ڈاکٹر خالد محمود ، اختر علی خان ، اختر خان ایڈوکیٹ نے میونسپل سروسز ، واسا پراجیکٹ ، ہسپتالوں میں بائیومیٹرک سسٹم نہ ہونے ، ڈگر جیل کے سپرنٹینڈنٹ کے ناروا رویہ ، میونسپل عملہ کو چھٹی کے دنوں کا معاوضہ نہ دینے ، 2013آرڈیننس اور ٹینڈر ز میں تحصیل ممبران کو اعتماد میں نہ لینے سمیت دیگر مسائل پر کھل کر اظہار خیال کیا ، تحصیل ناظم اکرام خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تحصیل کونسلرز کو اعتماد میں لیکر تمام مسائل حل کئے جائیں گے ، ممبران نے کہا کہ واسا والے تنخواہ تو لیتے ہیں تاہم پراجیکٹ والوں نے تاحال کوئی عملی کام نہیں کیا ، ممبران نے کہا کہ مکانباغ میں ٹی ایم اے دکان کا نیا معاہدہ کیا جائے اور معاوضہ مناسب بڑھا یا جائے ، مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں ناجائز منافع خوری کی روک تھام کی جائے ، اس موقع پر ممبران نے متعدد قرار دادیں پیش کیں ، قرار دادوں کو متفقہ طور منظور کر لیا گیا ، یخ کوہے علاقے کے نام کو شہید کیپٹن سمیع اللہ کے نام موسوم کیا جائے ، تحصیل بابوزئی کیلئے ریسٹ ہاوسز قائم کی جائے ، شاہدرہ اڈے کو اسطرح نیلام کیا جائے جسکی آمدن کا 40 فیصد مالکان کو دیا جائے جبکہ 60 فیصد آمدن ٹی ایم اے کو دیا جائے ، تحصیل ناظم اکرام خان نے یقین دہانی کرائی کہ جملہ مسائل ممبران کی رائے سے حل کیے جائیں گے۔
Discussion about this post