کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) PTIتحصیل صدارت حصول کرنے کے حوالے دو گروپوں کے درمیان بیان با زی پر PTIکے رہنما حا جی فضل مولا میدان میں کود پڑیں، دونوں گروپوں کے درمیان صلح کرانے میں کامیاب دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف بیا نات نہ دینے پر متفق، آئندہ پا رٹی اور عوای مفاد کے لئے ملکر جدوجہد کا اعلان عمران خان کا مشن کر ہر حال میں کامیاب بنائینگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے تحصیل کبل صدارت کے حوالے PTIکے سینئر رہنما شاہی محمد خان ، عزیز الرحمن، عالمگیر خان ، اخی نواب، طالعمند ، علی شاہ اور دیگر ایک دوسرے کے خلاف بیا نا ت دے رہے تھے اور مختلف قسم کے الزامات لگا کر تحصیل کبل صدارت کے لئے دونوں گروپ روڑ دھوپ میں مصروف تھے کہ PTIکے رہنما و سابق اُمیدوار PK83حا جی فضل مولا میدان میں آکر دونوں گروپوں کے درمیان صلح کرائیں۔ جس پر موجود تمام کارکنان متفق ہو گئے اور آئندہ ایک دوسرے کے خلاف بیا نا ت اور الزمات نہ دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مشن کو ہر حال میں کامیاب بنائے گے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت اورپا رٹی مفاد کے لئیایک ہے آئندہ مل کر جدوجہد کرینگے۔
Discussion about this post