کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)24سے27اکتوبر تک پولیومہم کے حوالے پالیسی وضع درپیش مسائل و مشکلات پر بحث پولیو ڈیوٹی میں کسی قسم کو تاہی برداشت نہیں کرینگے اسسٹنٹ کمشنر حا مد علی خان ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزACآفس کبل میں پولیو مہم کے حوالے ایک اجلاس ہوا جس میںACحا مد علی ، AACسید قادر ، DSPفاروق جان ، ویلج سیکرٹریUPACچےئر مینز ، تحصیلدار کبل اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب میں ACکبل نے کہا کہ 24تا 27اکتوبر پولیو مہم جو شروع ہو رہے ہیں اس میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں ہو گی ڈیو ٹی میں تا خیر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ویلج سیکر ٹری نے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا اور پولیو مہم میں پٹواریوں کی غیر موجودگی پر بھی بحث کی پولیو ورکروں نے کہا کہ پولیس کے ذمہ دار آفسران سپیشل فور س اہلکاروں کے بجائے تعلیم یا فتہ اہلکار پولیو ڈیو ٹی میں تعینات کریں تا کہ مشکلا ت نہ ہوں تعلیمی نمائند ہ نے پرائمری سکولوں کے سا تھ سا تھ مڈل اور ہا ئی سکولوں سے بھی اساتذہ پولیو ڈیو ٹی لینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر محکمہ تعلیم کے نمائندہ نے کہا کہ جن اسا تذہ ڈیو ٹی میں کو تا ہی کر تا ہے آپ لوگ براہ راست آخر ہمیں آگاہ کریں اور ہم بر وقت ایکشن لینگے DSPفاروق جان نے کہا کہ ہم کوشش کرینگے کہ غیر تعلیم یا فتہ اہلکاروں کے بجائے تعلیم اہلکارتعینات ہوجائے انہوں نے کہا کہ تمامSHOsکو ہدایت دونگا کہ پولیو ٹیم ڈیو ٹی نکلے سے 30منٹ پہلے سیکورٹی اہلکار وہاں موجود ہونگے۔ سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کو تاہی قابل قبول نہیں ہونگے۔
Discussion about this post