کالام (زمونگ سوات ڈاٹ کام)کالام کے نوجوانوں کا کالام روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کااعلان، روڈ پر کام شروع ہونے تک دھرناہوگا۔ تاریخ کا اعلان ایک دو دن میں ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کرینگے ۔ کالام آل پارٹیز یوتھ کنونشن کا اعلامیہ ۔ کالام روڈ کی عدم تعمیرکے خلاف کالام کے آل پارٹیز کے یوتھ ذمہ داران کا کنونشن سواستو ہوٹل کالام میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔آل پارٹیز یوتھ کنونشن سے یوتھ کونسلر انجینئر امجد علی ،عرفان ، ملک عمرسید، ریاض علی، اختر علی ، شیرنواب، ابرار کوہی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالام عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روارکھا جارہا ہے ۔ کالام روڈ کی تعمیر میں کیا رکاوٹ ہے روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے کالام دنیا سے کٹ کر رہ گیا ہے ۔ حکومت ہماری حالت پر رحم کھا کر کالام روڈ پر جلد کام کا آغاز کرے بصورت دیگر اسلام آباد کی طرف مارچ اور دھرنے کا فیصلہ حتمی ہے ۔
Discussion about this post