سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) طالبان کمانڈر کی جانب سے سوات تاجر برادری کے صدر کو چندہ اکٹھا کرنے کا مطالبہ ، سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی ، تاجر برادری سے چندہ اکٹھا کرکے ہمیں پہنچا دیجئے ورنہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ، طالبان کمانڈر ملا اختر کی صدر سوات ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم کو دھمکی ، تحریک طالبان کے سربراہ مولانا فضل اللہ کے دست راست کمانڈر ملا اختر نے ٹیلیفون کے ذریعے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی ہے انہوں نے فون پربتایا کہ تحریک طالبان کے امیر مولانا فضل اللہ کی ہدایت پر مجھے آپ کے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم کو میری جانب سے یہ پیغام پہنچا دیجئے کہ تحریک طالبان اس وقت سخت مالی مشکل میں ہے اور آپ کا فرض بنتا ہے کہ سوات کی تاجر برادری کے مخیر حضرات سے آپ چندہ اکٹھے کرکے ہمیں پہنچا دیں کیونکہ ہم نے دین کی سربلندی کیلئے ہجرت کی ہے اس دوران فون پر انہوں نے خود کش کے ذریعے قتل کی دھمکی اور دیگر قسم کے نقصانات پہنچانے پر عبدالرحیم اور ملا اختر کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا عبدالرحیم نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے مجھے اُن کی طرف سے سنگین نتائج بھگتنے کے کالز موصول ہو رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ کسی صورت ڈرنے والا نہیں ایک مسلمان کی حیثیت سے پختہ یقین ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور نہ میں اپنی تاجر برادری کوکسی کے بلیک میلنگ میں لا سکتا ہوں ، کیونکہ طالبانائزیشن کے باعث ملک بھر خصوصاً ملاکنڈ ڈویژن میں صنعت ، تجارت ، معیشت ، سیاحت سب کچھ برباد ہو چکا ہے کسی صورت میں ہم ایسے شر پسند عناصر کے ہاں میں ہاں نہیں ملا سکتا ہمارا ایمان اور ارادے مضبوط ہیں زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے میڈیا کے نمائندوں سے چیت کرتے ہوئے عبدالرحیم نے واضح کیا کہ مقامی حکام کو اطلاع ملتے ہی مجھے فول پروف سیکورٹی فراہم کی ہے جن پر میں حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
Discussion about this post