مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) محکمہ منصو بہ بندی و ترقیات ، پلائننگ کمیشن اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے جرگہ ہال سیدوشریف میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد دیر پا ترقیاتی مقاصد اور غربت کو اجاگر کرنا تھا ، اسسٹنٹ چیف پلائننگ کمیشن نجم الثاقت ، چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی قیوم عالم اورکنسلٹنٹ اشرف خان نے ورکشاپ کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر دیر پا ترقی کیلئے ایس ڈی جی( دیر پاترقیاتی مقاصد) کو سمجھنا ضروری ہے ، سروے میں غربت کے متعلق جو اعداد و شمار روپورٹ میں بتائی گئی ہے اس کا ائندہ پلائننگ کیلئے جاننا ضروری ہے ، انہوں نے کہا صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع میں غربت کے مد میں اضافہ ہوا ہے اور نہ ہی وہاں ترقی ہورہی ہے ، 2014 کے سروے کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے بعض اضلاع میں غربت زیادہ ہے ، انہوں نے ترقیاتی مقاصد کیلئے پلائننگ پیش کئے جس کو سمجھنے اور اس پر کام کرنے سے غربت میں کمی اور ترقیاتی مقاصد میں کامیابی مل سکتی ہے ، تقریب میں ڈویژن کے ضلعی ناظمین سمیت این جی اوز کے نمائندوں ، انتظامیہ اور خواتین نے بھی شرکت کی ، تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل نے خطاب کرتے وہے کہا کہ ورکشاب کا فی اچھا رہا اور نمائندوں کی تجاوزات بھی بہتررہی ، ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے ایسے اقدامات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم سے جتنا ہوسکے تعاون سمیت ملکر کردار ادا کرینگے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی سمیت سیلاب اور زلزلے کی تباہ کاریاں دیکھیں ہیں جسمیں تقریباً 80 ہزار گھر تباہ ہوئے جس کی بحالی پر حکومت نے گیا ارب روپے خرچ کئے ہیں ، حکومت ترقی کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
Discussion about this post