کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) تھانہ ما رکیٹ کبل میں پولیس لائن کے اہلکاروں کے درجنوں مو ٹر سائیکلیں کھڑے کرنے سے مقامی تاجر شدید مشکلات کا شکار گزشتہ روزمقامی تاجر سراپا احتجاج ہو کر تاجر رہنما و پاکستان مسلم لیگ تحصیل کبل کے صدر عبد الغفور خان اور تحصیل کونسلر عثمان غنی تاجروں کے ہمراہ احتجاجاً DSPفاروق جان کے پاس پہنچ کر مقامی تاجروں کے مشکلات سے اگاہ کر کے کامیاب مذاکرات کی جس کے بعد DSPنے بروقت ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو مارکیٹ کے اندر مو ٹر سائیکلیں کھڑے کرنے سے منع کر کے کہا کہ آئندہ مارکیٹ کے اندر مو ٹر سائیکلیں نہ کھڑی کی جائے اس موقع پر عبد الغفور و تحصیل کونسلر عثمان غنی نے کہا کہ اہلکاروں کے درجنوں کی تعداد میں مو ٹر سائیکلیں کھڑے ہونے سے تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا تھا لہٰذا ہم DSPکبل کا شکریہ ادا کر تے ہیں کہ انہوں نے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر اہلکاروں نے آئندہ مو ٹر سائیکلیں کھڑی کر دی تو بازار کو بند کر کے شدید احتجاج کرینگے کیونکہ مو ٹر سائیکلوں کے وجہ سے مقامی تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو تا ہے ۔
Discussion about this post