سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ منگلور کی قوم نے پولیس اسٹیشن منگلور کے ایس ایچ مجیب عالم خان کے نامناسب رویئے کیخلاف بغاوت کا اعلان کردیا ، 45رکنی منگلور قومی جرگہ اور بلدیاتی نمائندگان نے ضلع ناظم اور ڈی آئی جی کے ساتھ ملاقات کی جس میں ایس ایچ او منگلور پولیس اسٹیشن کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے ، جرگہ مشران کا موقف تھا کہ ایس ایچ او اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نہ کسی سے ملتا ہے اور نہ کسی کا مسئلہ سنتا ہے ، مشران کا کہنا تھا کہ ہمیں ایس ایچ او چاہئے وڈیرہ نہیں ، جرگہ اور مشران کا موقف تھا کہ ایس ایچ او کو فوری طور پر ہٹایا جائے ، بصورت دیگر سخت احتجاج کرینگے ، واضح رہے کہ جرگہ ڈی آئی جی کے پاس گیا تھا ، جہاں سے انہیں ڈی پی او سوات سے ملنے کی ہدایت کی گئی ۔
Discussion about this post