سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں سات مہینوں سے اساتذہ کی تنخواہیں بند ، گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ، خیبرپختونخواہ حکومت نے سات مہینے پہلے ایڈ ہاک کی بنیاد پر سوات کوہستان کے مختلف سکولوں میں نئے میل اور فی میل اساتذہ تعینات کئے تھے ، جن کی تنخواہیں سات مہینے گزرنے کے باجوود ریلیز نہ ہوسکیں ، اس وجہ سے اساتذہ کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ، اساتذہ کے مطابق بار بار محکمہ تعلیم کے دفاتر کا چکر کاٹ رہے ہیں لیکن کلیر کل سٹاف تاخیری حربے استعمال کررہا ہے ، بار بار دفتروں کے چکر کاٹنے سے طلبہ کا وقت بھی ضائع ہورہا ہے اور اساتذہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ، انہوں نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر تنخواہیں ریلیز کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Discussion about this post