کبل۔(زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل لاسونہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن ٹرافی اختتام پذیر ،فائنل میں انگار کلب گل جبہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اتحا د بریکوٹ کو شکست دیکر ونر ٹرافی اپنے نام کر لی، کبل گراونڈ میں ہزاروں کے تعداد میں شائقین میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ تفصیلا ت کے مطابق لا سونہ ارگنائزیشن اور PPAFکے تعاون سے LSOہم قدم بر اباخیل کے زیر اہتمام لاسونہ ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئن ٹرافی اختتام پذیرہوا فائنل میچ اس موقع پر ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئے جس میں مہمان خصوصی تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، ضلعی کونسلر طارق خان ، لاسونہ کے پراجیکٹ مینجر سید ہمدانی ، عارف خان ، ابرار خان ، LSOکے صدر نیاز احمد ، محمد رشید ٹنڈیل کے علا وہ LSOکے دیگر ممبران سمیت تحصیل کونسلر احمد حسین ، PTIرہنما شاہی محمد ، سردار علی خان ، افضل خان ، سیف اللہ ، اسماعیل اور دیگرموجود تھے تحصیل نا ظم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کھیل کھود معاشرے میں نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچا کر ایک صحت مند معاشرے کے طرف لا رہے ہیں نوجوان دینی تعلیم ، دنیاوی تعلیم کے سا تھ سا تھ کھیل پر بھی تو جہ دیں تا کہ معاشرہ عدم استحکام کا شکار نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طرف سے کوشش کرینگے کہ گروانڈ میں جتنی بھی مسائل ہو حل کرینگے انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل کے تمام اداروں سے رشوت کا خا تمہ اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں عوام کا تعاون ضروری ہے تقریب سے خطاب میں سید ہمدانی نے کہا کہ جس جگہ پر کھیل میدان آباد ہوں وہاں کی ہسپتال ویران رہتے ہیں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے روکنے اور اہلیان علا قہ کے لئے تفریح کے مواقع فراہم کرنا تھے اخر میں مہمان خصو صی اور علا قائی مشران نے کھلا ڑیوں میں انعا مات ،شیلڈاور نقد رقوم بھی تقسیم کیں۔
Discussion about this post