نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
bisham, nomolood bache ki lash baramad
April 18, 2017
مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور پولیس کو جرائم پیشہ افرادسے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں قائم امن کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار ہے اورجرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے 24گھنٹے کو شاں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اور رواں ہفتے ڈویژن بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ، کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے ، 272 مفروران ، 39 مشتبہ افراد ، 7 کلاشنکوف ، 87 پستول،1456 کارتوس ، 17 جارجر،4راکٹ لانچر ،2 کلو بارود، 24سیفٹی فیوز،5،1 خنجر،64کلو 559 گرام چرس اور260 لیٹر شراب بر آمد کرکے کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post